بدھ,  09 جولائی 2025ء
سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ سویڈن میں 2 جولائی کو پاک سویڈن سیاسی مشاورت کے بعد کیا گیا ،پاکستانی شہری 7 جولائی سے شینگن ویزا کیلئے درخواست دے سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ویزا سروسز بحالی سے سویڈن میں 90 دن تک قیام ممکن ہو گا،سویڈن کا اقدام دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ نے کی،سویڈن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل گلوبل افیئرز نے وفد کی قیادت کی۔

مزید پڑھیں: کویت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا خاتمہ

مزید خبریں