صنعا(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ پر فضائی حملہ کر دیا، اسرائیلی طیاروں نے اہم بندرگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن میں الحدیدہ، الصلیف، راس عیسیٰ پورٹ اور راس قطب پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: حماس جنگ بندی مذاکرات پر تیار، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 18 افراد شہید
اسرائیلی وزیر دفاع نے ان حملوں کو آپریشن بلیک فلیگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حوثی اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کرتے رہیں گے، اگر وہ اسرائیل کی طرف ڈرونز اور بیلسٹک میزائل داغنا جاری رکھتے ہیں تو مزید حملے کئے جائیں گے۔
دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہے یمن نے اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار اہل غزہ کی حمایت میں اسرائیل پر میزائل داغا ہے۔