منگل,  23  ستمبر 2025ء
رفح آپریشن نہ کیا توجنگ ہار جائیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (روشن پاکستان نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو رفح شہر میں جلد اپنا آپریشن کرنا چاہیے،اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو اس کا مطلب حماس کے خلاف جنگ ہارنا ہو گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے یروشلم میں ایک پریس کانفرنس پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود رفح آپریشن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر قاہرہ میں ہونے والے جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے مذاکرات کار بھیجے تھے، لیکن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی کیونکہ حماس کے مطالبات ایک طرح کی خیالی نوعیت کے ہیں۔

مزیدپڑھیں:کمشنر کے الزامات،الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک حماس اپنے مطالبات کو تبدیل نہیں کرتی مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مزید خبریں