اتوار,  05 جنوری 2025ء
لندن: 10 سالہ سارہ شریف کے قاتل باپ پر جیل میں حملہ

لندن(صبیح ذونیر) لندن میں 10 سالہ سارہ شریف کے قاتل باپ عرفان  پر جیل میں حملہ ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کےمطابق حملہ نئے سال کے پہلے دن ویسٹ لندن کی جیل میں ہوا، 2 افراد نے منصوبے کے تحت عرفان شریف پر کین سے بنائے گے ہتھیار سے حملہ کیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے سے عرفان شریف کی گردن اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔البتہ وہ محفوظ رہے لیکن شدید نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے مقتولہ کے چچا فیصل ملک کو بھی 16 سال قید کی سزا سنائی۔

خیال رہے کہ 10 اگست 2023 کو 10 برس کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سے  ملی تھی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں 3 روز کیلئے شدید برف باری کی وارننگ جاری کردی گئی

برطانوی پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی تھی۔

برطانیہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ایک ماہ بعد برطانیہ واپس آنے پر تینوں کو جہاز سے ہی حراست میں لےلیا گیا تھا۔

مزید خبریں