هفته,  04 جنوری 2025ء
نئے سال کا آغاز ، جنوبی کوریا میں جشن کے بجائے سوگ منایا گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)نئے سال 2025ء کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوش آمدید کہا گیا تاہم ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں جشن کے بجائے سوگ منایا گیا۔

نئے سال کی آمد پر جنوبی کوریا وہ ملک تھا جہاں نئے سال کا جشن روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا بلکہ طیارے حادثے کے باعث ملک میں سوگ رہا۔

مزید پڑھیں؛ جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری

یاد رہے کہ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، اس حادثے میں صرف دو فضائی میزبانوں کو بچا لیا گیا تھا ، اس حادثے کے بعد ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔

مزید خبریں