هفته,  23 نومبر 2024ء
میرے خطاب پر تنقید کیوں کی؟امیر کویت نےاپنی ہی پارلیمان کیخلاف انتہائی قدم اٹھا لیا

کویت سٹی (روشن پاکستان نیوز)کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا۔

کویت سٹی سے جاری شاہی فرمان کے مطابق پالیمان کی تحلیل کا فیصلہ اراکین کے جارحانہ اور بےقابو بیانات پر کیا گیا۔

کویتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ایک رکن نے امیر کویت کے خطاب پر تنقید کی تھی۔ اسپیکر نے امیر کویت پر تنقید کرنے والے رکن کی تقریر حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے 44 ارکان نے تنقیدی تقریر حذف کرنے کی مخالفت کی۔ تنقیدی تقریر حذف نہ کرنے کے خلاف حکومتی اراکین نے بدھ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق کویت کے قوانین امیر کویت پر تنقید کی اجازت نہیں دیتے۔

مزید خبریں