هفته,  27 جولائی 2024ء
پانی پر تیرتے دنیا کے پہلے فائر سٹیشن کا افتتاح

دبئی(روشن پاکستان نیوز) دبئی جدت اور ترقی میں ایک بار پھر دنیا سے بازی لے گیا اور وہاں دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے فائر سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ یہ فائر سٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں فوری امداد مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جدید فائر فلوٹنگ سٹیشن کم خرچ بالا نشین ہے یعنی پرانے اور روایتی میرین فائر سٹیشنوں کے مقابلے میں 70 فیصد سے زیادہ اخراجات کی بچت کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کرتا ہے۔

آبی فائر فائٹنگ سٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں فائر فائٹنگ کے آلات سے لیس سپیڈ بوٹس اور واٹر سکوٹرز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے فوری امداد بھی مہیا کی جا سکتی ہے۔

اس فائر فائٹنگ سینٹر کو سولر سسٹم سے توانائی فراہم کرنے کا خصوصی بندوبست کیا ہے جبکہ چار طاقتور انجن اس سٹیشن پر نصب ہیں جن کی وجہ سے انتہائی برق رفتاری سے جائے حادثہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔

شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی کا کہنا ہے کہ یہ تیز ترین فائر سٹیشن جائے حادثہ پر محض 4 منٹ کے اندر پہنچ جانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور یہ پہلا سینٹر ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News