هفته,  23 نومبر 2024ء
اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ، حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں متعدد ہلاک

بیروت(روشن پاکستان نیوز) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان کی سرحد پر قائم علاقے اڈیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی ، اس دوران صیہونی فوج اور حزب اللہ فائٹرز کی اسپیشل انفینٹری رضوان فورس کے درمیان لڑائی ہوئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ فائٹرز کیساتھ لڑائی میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

لبنانی خبر ایجنسی المیادین کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 20 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویژن 98 جو 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنانی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: حسن نصراللہ کی شہادت ، لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

مزید خبریں