جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
حسن نصراللہ کی شہادت ، لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

بیروت(روشن پاکستان نیوز) لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3 روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا، حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔

اسرائیل کا حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ ، حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی شہادت ،حزب اللہ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی

دوسری جانب حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔

مزید خبریں