جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
رفح پر اسرائیلی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 100 شہری جاں بحق

رفح(روشن پاکستان نیوز)رفح پر اسرائیلی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 100 شہری جاں بحق ہوگئے،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی کارروائیوں میں کم سے کم ایک سو افراد جاں بحق جبکہ 230 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ،اسرائیل نے رفح کے مختلف علاقوں میں دو مساجد سمیت متعدد گھروں کو نشانہ بنایا ۔

اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے دسیوں زخمی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں