هفته,  09 نومبر 2024ء
پاکستانی عوام کواپنا لیڈرمنتخب کرنے دینا چاہیے،امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی کانگریس رکن راشدہ طلیب نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کو الیکشن میں بغیر کسی مداخلت کے اپنے لیڈرز کا خود انتخاب کرنیکے قابل ہونا چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق راشدہ طلیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوناچاہیے کیونکہ ان کی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستانی عوام کو الیکشن میں بغیر کسی مداخلت کے اپنے لیڈرز کا خود انتخاب کرنیکے قابل ہونا چاہیے اور امریکا کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ہماریٹیکس، ڈالرز کسی ایسے شخص کے پاس نہ جائیں جو اسے نقصان پہنچائے۔

مزید خبریں