هفته,  27 جولائی 2024ء
دوست تھے اور دوست رہیں گے، انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، چین

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے الیکشن اور اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت ان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کے ساتھ ہمیشہ سے اسٹریٹیجک تعلقات قائم تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن اور بننے والی نئی حکومت کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے تمام موسموں کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔

مزیدپڑھیں:الیکشن کے نتائج سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان سامنے آگیا

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے الیکشن مہم کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش اور قیمتی جانوں کے ضیاں پر افسوس ہے۔ لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News