هفته,  23 نومبر 2024ء
ایران نے اسرائیل پر حملہ مؤخر کرنے کیلئے کیا شرط رکھی؟ جانیے

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی حکام نے اسرائیل پر حملہ مؤخر کرنے کیلئے شرط رکھ دی اور کہا کہ سیز فائر معاہدہ ہوا تو حملہ نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق ایران دوحا میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لینے پر غور کررہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق صرف غزہ جنگ بندی کی صورت میں ہی ایران، اسرائیل پر جوابی حملہ مؤخر کر سکتا ہے۔دوسری طرف امریکہ نے ترکیے پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرے۔

اس کے ساتھ ہی جمعرات کو ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کی امیدیں کم ہوگئی ہیں کیونکہ حماس نے دوحہ بات چیت میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔حماس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کی طے شدہ شرائط پر عمل کروایا جائے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی مددکرنے والے غزہ جنگ کے اصل ذمہ دار ہیں،سحر کامران

اُدھر روسی صدر پوتن نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں فلسطینیوں کی مکمل مدد و حمایت کا یقین دلایا۔

مزید خبریں