جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دینے لگی

لندن(روشن پاکستان نیوز)کشمیریوں کے حق خودارادیت کی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دینے لگی،برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ وادی میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹرینز نے مطالبہ کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ اور برطانوی حکومت جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والے کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں برطانوی پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ لاکھوں کشمیریوں کے مصائب کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مزید خبریں