هفته,  27 جولائی 2024ء
پاکستان میں متنازعہ رائے شماری پرہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے، انٹرنیشنل کرائسز گروپ کاانتباہ

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)انٹرنیشنل کرائسسز گروپ (آئی سی جی)نے کہا ہے کہ پاکستان میں متنازعہ رائے شماری آنے والی حکومت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچائے گی،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی سی جی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں متنازعہ رائے شماری کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے،عام انتخابات گہرے سیاسی پولرائزیشن اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈائون کے ماحول میں ہو رہے ہیں۔

آئی سی جی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں الیکشن لڑیں اور تمام ووٹرز بالخصوص خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

آئی سی جی کے مطابق واضح طور پر غیر مساوی مقابلہ اگلی حکومت کو نقصان پہنچائے گا،الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ تمام جماعتیں آزادانہ طور پر الیکشن لڑیں، اعلی عدلیہ کو اظہار رائے کی بنیادی آزادیوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News