هفته,  27 جولائی 2024ء
الیکشن پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں،امریکی ارکان کانگریس

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکی ارکان کانگریس نے کہاہے کہ پاکستان کے استحکام کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔

غیرملکی خبررساں کے مطابق امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے ملک بھر میں جاری عام انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہاکہ انتخابات پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں، پاکستان کے استحکام کے لیے آزادانہ، منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک کانگریس مین بریڈ شرمن نے کہا کہ یہ اہم نہیں کہ کون اقتدار میں ہے، اہم یہ ہے کہ اقتدار میں کیسے آئے؟ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں جمہوریت کا ساتھ دے رہا ہے،

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں منصفانہ، آزادانہ انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ کون منتخب ہوتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News