اتوار,  08  ستمبر 2024ء
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 74 سالہ شیلا جیکسن لی کو لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، ان کا انتقال جمعہ کو ہوا۔

ستمبر 2022ء میں حکومتِ پاکستان نے شیلا جیکسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ پاکستان سے نوازا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے سوگواران میں شوہر اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News