بدھ,  28  اگست 2024ء
اماراتی شہزدی شیخہ مہرہ نے شوہر کو سوشل میڈیا کے زریعے طلاق دے دی

دبئی (روشن پاکستان نیوز)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹا گرام پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

دبئی میں شاہی انداز میں ہونے والی شادی کا اختتام اماراتی شہزدی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے زریعے کیا مذکورہ پوسٹ میں شہزادی نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں ان سے طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔

شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں خود کوسابقہ اہلیہ بھی قرار دے دیا۔

 

 

شہزادی نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں۔ وہیں دونوں نے ایک دوسری کو سوشل میڈیا سے ان فالو بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین تذبذب کا شکار ہیں ۔ کیونکہ صرف یہی نہیں چندہفتوں قبل مہرہ نے ایک اور خفیہ پیغام پوسٹ کیا تھا جس میں انہیں اپنی بیٹی کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا۔

 

 

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ طلاق کا حق صرف اور صرف شوہر کے پاس ہوتا ہے عورت صرف خلع لے سکتی ہے۔

یاد رہے کہ شیخہ مہرہ متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔

اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ 5 اپریل 2023 کو شیخ مَانع المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ بعدازاں انہوں نے رواں سال مئی میں اپنی پہلی بیٹی کا استقبال کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News