اتوار,  24 نومبر 2024ء
بیوی سے تھائی لینڈ کے ٹرپ چھپانے والا شخص ائیرپورٹ پرگرفتار

ممبئی(روشن پاکستان نیوز)ممبئی میں بھارتی شہری کو  تھائی لینڈ کے دورے اپنی بیوی سے چھپانے مہنگے پڑگئے۔

ممبئی ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے ایک مسافر کو اس وقت پاسپورٹ ٹیمپرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا جب امیگریشن حکام نے اس کے پاسپورٹ کے 12 صفحے آپس میں جڑے ہوئے دیکھے۔

جب مسافر سے اس بارے میں تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ ماضی میں اپنی بیوی سے چھپ کر تھائی لینڈ کے تین دورے کرچکا ہے، بیوی کو اس بات کی خبر نہ ہو اس لیے پاسپورٹ کے صفحات آپس میں چپکائے۔

گرفتار شہری کی شناخت 33 سالہ توشار پوار کے نام سے ہوئی ہے جو لاجسٹکس کے کاروبار سے منسلک ہے، گرفتاری کے وقت مسافر اپنے ایک کلائنٹ کے ساتھ تھائی لینڈ جارہا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں