منگل,  08 اکتوبر 2024ء
کیا دی سپمسنز نے ٹرمپ پر حملے کی بھی پیشگوئی کی تھی؟

نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا بھرکے ذرائع ابلاغ میں اس وقت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے سے متعلق خبریں  زیر بحث ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بات ہو رہی ہےکہ کیا اس حوالے سے بھی مشہور  امریکی اینیمیٹڈ سیریز  دی سمپسنز  میں پیش گوئی کی گئی تھی؟

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کی گئی پوسٹوں میں متعدد افراد نے دعویٰ کیا کہ  دی سمپسنز نے  ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔

کیا دی سپمسنز نے ٹرمپ پر حملے کی بھی پیشگوئی کی تھی؟

صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر متعدد پوسٹ کی گئی ہیں جن میں ٹرمپ کی مشابہت والےکارٹون کردار کو دکھایا گیا ہے جس میں اسے ڈائس پر تقریر کرتے ہوئے اور  پھرکسی حادثے کے بعد کا منظر دکھایا گیا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہےکہ یہ دی سمپسنز کی کسی قسط کے مناظر  ہیں جن میں ٹرمپ پر حملے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کیا دی سپمسنز نے ٹرمپ پر حملے کی بھی پیشگوئی کی تھی؟

ان دعووں پر جہاں بعض صارفین اسے مزاحیہ پوسٹ قرار دیتے ہوئے تبصرے کر رہے ہیں وہیں بعض صارفین ان دعووں کو حقیقت سمجھ رہے ہیں۔

کیا دی سپمسنز نے ٹرمپ پر حملے کی بھی پیشگوئی کی تھی؟

خیال رہے کہ  امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں حملہ کو ایک عمارت کی چھت پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں گولیاں چلنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے چند لمحوں بعد ہی سیکریٹ سروس اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر کردی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست پینسلوینیا کا رہائشی ہے۔

مزید خبریں