جمعه,  13 دسمبر 2024ء
39سالہ کولمبین خاتون کے ہاں 20ویں بچے کی پیدائش متوقع

کولمبیا(ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ایک 39 سالہ خاتون اپنے 20ویں بچے کی توقع کر رہی ہے۔

39 سالہ مارتھا کہتی ہیں کہ جب تک اس کا جسم اجازت دے گا اور اس کام کو کاروبار کے طور پر دیکھے گا وہ بچے کو جنم دیتی رہیں گی۔

کولمبیا کی حکومت مارتھا کو تقریباً 150,000 پاکستانی روپے ماہانہ دیتی ہے۔ اسے مقامی چرچ اور پڑوسیوں سے بھی مدد ملتی ہے جس سے وہ بمشکل بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کے اخراجات پورے کرتی ہے۔

ایک خستہ حال اپارٹمنٹ میں رہنے والی مارتھا تمام بچوں کو کھانا کھلانے سے قاصر ہے۔

خاتون نے بتایا کہ وہ حکومت کی طرف سے ہر بچے کے لیے مالی امداد حاصل کرتی ہے، بڑے بچے کے لیے تقریباً 21,000 روپے اور چھوٹے کے لیے 8,500 روپے۔

انہوں نے کہا کہ امداد ناکافی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو سہولیات فراہم نہیں کر سکتیں۔ اس کے خاندان کے سترہ افراد، جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں، تین بیڈ روم والے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔

مارتھا نے کہا کہ تین بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں ان کی تمام بچوں کے ساتھ زندگی بہت مشکل ہے، گھر میں اتنی جگہ نہیں ہے کہ ہر کوئی آرام سے سو سکے۔

مزید خبریں