جمعه,  20  ستمبر 2024ء
روس کیخلاف جنگ ، نیٹو یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے گا

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) نیٹو نے روس کے خلاف جنگ کیلئے یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی زیر صدارت واشنگٹن میں نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کو مغربی فوجی اتحاد میں رکنیت کے لیے باضابطہ طور پر ایک “ناقابل واپسی راستے” پر گامزن کرنے کا اعلان بھی کیا۔

نیٹو میں شامل ممالک نے یوکرین کی سکیورٹی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کے اعلان بھی کیے۔

امریکا، نیدرلینڈز اور ڈنمارک نے اعلان کیا کہ ایف 16 لڑاکا طیارے رواں موسم گرما میں ہی یوکرین کے پائلٹس کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ امریکا نے یورپ کو روس سے درپیش خطرات کے باعث 2026 تک جرمنی میں دور تک مار کرنے والے میزائل نصب کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: روسی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ، بین الاقوامی دنیا سے بڑی خبر

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News