منگل,  22 اکتوبر 2024ء
روسی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ، بین الاقوامی دنیا سے بڑی خبر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روس نے اپنی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 2 روزہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کل شام روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں یہ مسئلہ اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔

اس حوالے سے روس نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے 130 جنگلی جانور ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 24 بھارتی شہریوں کو ایجنٹوں نے نوکریاں دلانے کا جھانسہ دیا اور پھر روس لا کر انہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا گیا۔

مزید خبریں