اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
لباس کا مذاق اڑانے پر طالب علم نے ٹیچر کو مار ڈالا

گوہاٹی(روشن پاکستان نیوز)بھارت کی ریاست آسام میں ایک طالب علم نے لباس کا مذاق اڑانے پر مشتعل ہوکر ٹیچر کو قتل کر ڈالا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ کلاس روم کے اندر رونما ہوا۔

آسام کے ضلع سِواس نگر میں گیارہویں جماعت کا طالب علم اسکول یونیفارم کے بجائے عام لباس میں آیا تھا۔ ٹیچر نے کلاس لیتے ہوئے اس طالب علم کی بھی کلاس لے لی۔

لباس کا مذاق اڑائے جانے پر یہ طالب علم مشتعل ہوگیا اور اپنے بیگ سے بڑا چاقو نکال کر ٹیچر کے سر اور گردن میں گھونپ دیا۔ گہرا زخم لگنے پر ٹیچر کی حالت غیر ہوگئی۔ اُسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹرز نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید خبریں