اتوار,  08  ستمبر 2024ء
ووٹرزکو ڈرانے،دھمکانے کا معاملہ،ڈاکٹریاسین رحمان کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا اعلان
ہمیں فوری طور پر ریاست فلسطین کو تسلیم کرنا چاہئے، ڈاکٹر یاسین رحمان

لوٹن (شہزادانور ملک سے)لوٹن سے ورکر پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر یاسین رحمان نے اپنے تمام ووٹرزکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے اور غلط بیانات پھیلانے سمیت  متعددچیلنجز کے باوجود ہم ثابت قدم رہے ہیں۔ ہم ایک نئی پارٹی ہیں اور میدان چھوڑکربھاگیں گے نہیں بلکہ سیاست میں ثابت قدم رہنے کے لئے آئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ڈرانے،دھماکے کے باوجود مجھے ووٹ دیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے کچھ ایسےخاندانوں کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے بتایاکہ انہیں کہاگیاکہ وہ ڈاکٹریاسین کو ووٹ نہ دیں لیکن  پھر بھی انہوں نے  مجھے ووٹ دیا۔

ڈاکٹر یاسین نے کہاکہ پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹرزپر اثرانداز ہونے کا نیا عمل تمام سیاسی جماعتوں اور افراد کے لیے بہت سے چیلنجز پیدا کرے گا۔ اورایسا عمل  لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکے گا۔ میں یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے اور غلط بیانات پھیلانے سمیت  متعددچیلنجز کے باوجود ہم ثابت قدم رہے ہیں۔ ہم ایک نئی پارٹی ہیں اور یہاں رہنے کے لیے ہیں۔ میں ان لوگوں کابھی مشکور ہوں جو اس مشکل مہم میں میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر یاسین نے کہاکہ ورکرز پارٹی ہمت  نہیں ہارے گی اور لوٹن کے تمام بچوں اور خاندانوں  کوبہترین طرززندگی فراہم کرنے کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنی پارٹی کے رہنما کا مجھ پر اعتماد کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جو غزہ کے لوگوں اور آزاد فلسطین کے لیے کھڑے تھے ،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News