هفته,  27 جولائی 2024ء
ملائشیا کےسابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا میں کمی کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا میں کمی کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن کےالزام میں جیل میں قیدملائشیا کے سابق وزیراعظم کو جولائی 2020 میں 12 سال قید سنائی گئی تھی،تاہم اب سزا میں کمی کے بعد انہیں 23 اگست 2028 کو رہا کردیا جائے گا۔

نیوز ایجنسی کےمطابق سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر عائد جرمانے میں بھی 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

واضح رہےکہ نجیب رزاق کو عدالت نے 4 کروڑ 94 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News