هفته,  12 اکتوبر 2024ء
زاہد مرزا’آئی جے سی پی (یوکے)‘ کےسینئر نائب صدرمنتخب،عہدے کا حلف اٹھا لیا

بریڈ فورڈ (روشن پاکستان نیوز ) انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان یو کے کے زیر اہتمام نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز مقامی بال میں ہوئی۔ جس میں برطانیہ بھر سے اور سکاٹ لینڈ سے کثیر تعداد میں صحافیوں ، معزز شخصیات اور عوام و خواص کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان یو کے کے چیئر مین وقار بابر مغل نے کہا IJCOP ایک پریس کلب یا گروپ نہیں بلکہ با مقصد صحافی تنظیم ہے جس کا مقصد پاکستان میں غریب اور ضرورت مند صحافیوں کو اخلاقی ، مالی اور قانونی مدد فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں فیلڈ ورک میں کام کرنے والے صحافی شدید مالی مشکلات کا شکار رہتے ہیں ۔ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ہم ان کی مدد کریں۔ اس سلسلے میں برطانیہ میں ہمارے ساتھی ہمارے ساتھ بہت تعاون کر رہے ہیں۔ ہمارے ساتھیوں کا نیٹ ورک گلوبل سطح پر ہے۔ انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان یو۔ کے کے صدر چودھری محمد بشیر نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے طول و عرض میں جاکر ہر علاقے کے پریس کلب کا دورہ کیا۔

وہاں صحافیوں کی ضروریات کا جائزہ لیا اور جس قدر ممکن ہو سکا ان کی مدد کی ۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ ورکر کے جس صحافی کو مالی مدد کی ضرورت ہوئی اس کی مالی مدد کی جس کو کام میں ضرورت ہوئی اسے موٹر سائیکل لے کر دیا جس کو طبی مدد کی ضرورت ہوتی۔ اس کے گھر جا کر پردہ داری میں اس کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے ساٹھ سے ستر لاکھ تک ان ضرورت مند صحافیوں پر خرچ کیا ہے۔ جو اس کے حق دار تھے۔ ہم نے ان کے دروازے پر جاکر ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان یوں کے پاکستان میں ایک یونیورسٹی قائم کرے گی جس میں صحافیوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کی جائے گی۔

تقریب انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل کے سال 2024 کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداروں چودھری محمد بشیر، صدر ( گلاسگو ) ARY نیوز ، حافظ ادیب مشتاق جنرل سیکرٹری (بریڈ فورڈ ) سنو نیوز ، زاہد مرزا سینئر نائب صدر ( بریڈ فورڈ) جیو نیوز ، آصف قریشی چیئر مین مجلس عاملہ (لیڈز ) 92 نیوز ، اولیس کیانی ، نائب صدر ( بریڈ فورڈ)، روز نیوز ، صفدر بخاری، نائب صدر ( لیوٹن) و سیم کاظمی، نائب صدر (لندن) محمد معید، خزانچی ( بریڈ فورڈ) ڈسکور پاکستان، ملک محمد فاروق ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات (بریڈ فورڈ اردو ٹائمز یوں کے ) مقدس مجید ، جائنٹ سیکرٹری (مانچسٹر ) G5 ٹی وی، خالد پرویز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ( ایڈنبر اسکاٹ لینڈ ) 92 نیوز ، راجہ واجد فوکل پرسن ( راچڈیل ) 92 نیوز ، انیلا اسلم ، سیکرٹری برائے تقریبات ( بریڈ فورڈ) بہترین ٹی وی کے علاوہ مجلس عاملہ کے منتخب اراکین، افتخار پوٹھی (بریڈ فورڈ) اوصاف، کرن خان ( اولد هم ) PTV) کشور عباس ( بر حکم ) رائل نیوز ، اشعر آزاد ( بریڈ فورڈ ) کالم نگار، نگفته اختر ( نوسهم ) تکبر ٹی وی، وسیم باشی ( برشل ویلز) C44 واجد ملہوترا ( بر محکم تکبیر ٹی وی، ملک خالد وارثی ( گلاسگو۔ سکاٹ لینڈ ) 92 نیوز نے شرکت کی اور حلف اٹھایا۔ اس کے علاوہ سپریم کونسل کے ممبران میں غلام حسین اعوان ( چیئر مین ) لندن بیورو چیف 92 نیوز محمد اور لیس ( بریڈ فورڈ ) نیو نیوز تنویر بخاری ( برسٹل ) کالم نگار، قاضی کامران ( بریڈ فورڈ) ہم نیوز ، راجہ خاور بشیر ( برمنگھم ) 92 نیوز ، راجہ زاہد ( ڈربی برمنگھم ) PTV نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا حلف اٹھایا۔ اجلاس میں جن ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

ان میں ندیم بٹ ، آصف خان، پروفیسر جلیل ملک ، اشفاق رسول، شاہنواز ، رجاسب مغل ، کونسلر غضنفر خالق، حسن شاہ (ایشین ریڈیو ) آصف نیم راٹھور، شرجیل ملک ، شیر از اختر ، افتخار احمد مسعود جنجوعه، نیلی خان، حاجی مشتاق اور دیگر نمایاں ہیں۔ حلف برداری کے بعد علاقہ کی ممتاز شخصیات کو شیلڈ دی گئیں۔ جبکہ آخر میں پر تکلف طعام کے بعد پاکستان سے آئے ہوئے فوک سنگر عدنان نوازی، طبلہ نو از قیصر خان،ڈھول نو از سعید علی خان اور ڈھول تو از سفیر حسین نے ساتھیوں کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں