جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
تائیوان:بل کی منظوری روکنےکیلئےپارلیمنٹ رکن مسودےلےکرفرار

اسلام آباد(رشن پاکستان نیوز) تائیوان میں بل کی منظوری روکنےکیلئےپارلیمنٹ رکن مسودےلےکرایوان سےفرارہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق تائیوان میں رکن پارلیمنٹ نے بل منظور نہ ہونے کےلیے انوکھا قدم اٹھایا اور بل چھین کر ایوان سے بھاگ گیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔

تائیوان کی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں حکومت کی جانب سے اصلاحات کے متعدد مگر متنازع بل پیش کیے گئے جس کی منظوری روکنے کے لیے ایک اپوزیشن رکن ترمیمی مسودے کو لے کر ایوان سے ہی بھاگ کھڑا ہوا۔

مزید پڑھیں: موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچےروندکر فرار ہونے والی خاتون گرفتار

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ ترمیمی بل کے مسودے پر ایوان میں موجود اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا اور وہ اسپیکر کی ڈائس کے قریب بھی جمع ہوکر بل نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔

مزید خبریں