هفته,  04 مئی 2024ء
موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچےروندکر فرار ہونے والی خاتون گرفتار

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گاڑی تلے روندکرفرار ہونیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف اقدام قتل، ٹریفک کنٹرول میں مداخلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور شہری کو زخمی کرنے کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وہ فرار ہوگئی تھی، جس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، نصیر آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News