اتوار,  19 مئی 2024ء
چین ، کرغزستان میں 7.2 شدت زلزلہ، متعدد افراد زخمی، مکان منہدم،ٹرین سروس معطل

سنکیانگ (روشن پاکستان نیوز) جنوبی علاقے سنکیانگ میں گزشتہ رات ریکٹر اسکیل پر7عشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزجنوبی سنکیانگ میں 80 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے دہلی میں بھی محسوس کیے گئے ۔

زلزلے کے باعث متعدد افراد زخمی ،درجنوں لاپتہ، چین اور کرغزستان کی سرحد پر کئی مکانات بھی منہدم ہو گئے۔سنکیانگ ریلوے نے زلزلے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے آپریشن روک دیا۔ 27 ٹرینوں کی روانگی معطل کردی۔ زلزلے کا مرکز ووشی کاؤنٹی میں واقع تھا جہاں 14 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں سے سب سے بڑا جھٹکا 5.3 ریکارڈ کیا گیا۔کرغیزستان کے حکام نے سرحد کے قریب زلزلہ متاثرین کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ۔سنکیانگ میں شب 2 بجے چین اور کرغزستان کی سرحد پر شدت7 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے نتیجے میں کافی نقصان ہوا اور دیہی ووشی کاؤنٹی میں دو رہائشی مکانات اور مویشیوں کے گودام منہدم ہوئے۔ کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع کے بعد حکام نے متاثرہ علاقوں میں ڈیزاسٹرریلیف ٹیم روانہ کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرزیر گردش ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھریلو سامان فرش پر پڑا ہے اور شہری محفوظ مقامات کی تلاش میں گھروں سے بھاگ کر باہر نکل گئے ہیں۔کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے موصول اطلاعات کے مطابق زلزلے کی وجہ سے دیواریں ہل گئیں۔اگرچہ بشکیک میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن چین اور قازقستان کے ہمسایہ دیہاتوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی زلزلے کے بعد چھوٹے چھوٹے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں سے کچھ کی شدت 5.5 تک تھی۔ قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں شہری احتیاطی تدابیر کے طور پر باہر نکل آئے۔یہ زلزلہ جنوب مغربی چین میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جس میں ہلاکتیں ہوئی تھیں اور درجنوں افراد دب گئے تھے۔یہ خطہ اب بھی شمال مغربی چین میں دسمبر میں آنے والے زلزلے کے بعد کے آفٹرشاکس دیکھ رہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News