جمعه,  03 مئی 2024ء
سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھن گیا

دوحہ(روشن پاکستان نیوز)قطر نے 12 بار دنیا کا بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے ملک سنگاپور کو شکست دے کر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکائی ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024 کا ایوارڈ قطر کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کرلیا۔ 12 بار اوّل نمبر پر آنے والا سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ اس برس نمبر دو پر براجمان ہے۔قطر کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں گزشتہ برس 45 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں جو کہ 2022 کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ تھا جس کی وجہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ تھا۔

جنوبی کوریا کا ایئرپورٹ تیسری اور ٹوکیو کے دو ایئرپورٹس چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں جب کہ چھٹے نمبر پر پیرس اور دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح آٹھویں نمبر پر میونخ، 9 ویں پر زیورخ اور دوسویں نمبر پر استنبول ایئرپورٹ ہے۔

مزید پڑھیں: ائیر پورٹ پولیس کاسرچ آپریشن،کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ

اسکائی ورلڈ ایئرپروٹ کی فہرست سروے کی روشنی میں مرتب کی جاتی ہے جس میں ایئرپورٹ کی عمارت، سہولیات، آرائش، پروازوں کی تعداد اور نظم ونسق کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔

قطر ایئرپورٹ نے اپنے جدید ڈیزائن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی بہترین کی وجہ سے دنیا کے دیگر ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قطر ایئرویز کے سی ای او بدر محمد المیر نے کہا یہ کامیابی ٹیم ورک، محنت اور لگن کے باعث حاصل ہوئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News