جمعرات,  02 مئی 2024ء
ائیر پورٹ پولیس کاسرچ آپریشن،کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ائیر پورٹ پولیس کا غریب آباد اورگردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ ، سر چ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرناہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے غریب آباد اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 18گھروں، 10دوکانیں، 05کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور35 افراد کو چیک کرکے کوائف کا اندراج کیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News