هفته,  23 نومبر 2024ء
124 سال عمر ، دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص سامنے آ گیا

124 سال عمر ، دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص سامنے آ گیا

اپریل 2024 کے آغاز میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 111 سالہ جان الفریڈ کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا تھا، جب کہ دنیا کی معمر ترین شخصیت اسپین سے تعلق رکھنے والی 117 سالہ ماریہ برانیاس ہیں۔

لیکن لاطینی امریکی ملک پیرو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کی عمر 124 سال ہے۔

اگر پیرو کے ریاستی حکام کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوا تو مارسیلینو عابد دنیا کے معمر ترین شخص ہوں گے جنہوں نے 3 مختلف صدیوں تک سورج کو دیکھا ہوگا۔

پیرو کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ Huanuco سے تعلق رکھنے والے Marcelino کی پیدائش 1900 میں ہوئی تھی اور وہ دستاویزی انسانی تاریخ میں سب سے بوڑھے شخص ہیں۔

مزید خبریں