هفته,  27 جولائی 2024ء
اسرائیل کے الشفا اسپتال کے محاصرے میں 400سے زیادہ فلسطینی شہید

تل ابیب (روشن پاکستان نیوز)اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے 13 روزہ محاصرے میں 400 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ شہر میں امداد کے منتظر افراد پر بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الاقصی اسپتال میں صحافیوں کے خیموں پر بھی صیہونی افواج نے حملہ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا، حملے میں متعدد صحافی زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ جو کچھ رپورٹ میں بتایا گیا یہ تو کچھ بھی نہیں اسرائیل نے غزہ میں جو کچھ کیا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں تو دہائیاں لگ سکتی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News