پیر,  29 اپریل 2024ء
وزیراعلیٰ دہلی کی گرفتاری سے متعلق امریکی بیان پر بھارت کا اعتراض

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز)دہلی کے وزیرِ اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس پر بھارت نے اعتراض کیاہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری میں ریاستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کا قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پر مبنی ہے، اس پر الزام لگانا غیرضروری ہے۔

اس کے علاوہ بھارت نے نئی دہلی میں امریکا کی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن گلوریا بربینا کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ان کا ملک صرف منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیلئے بروقت اور فیئر ٹرائل کو یقینی بنائے۔
٭٭٭٭٭

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News