بدھ,  15 مئی 2024ء
بڑی خبر،سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے آج سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قرارداد کی منظوری دی گئی۔

سلامتی کونسل کے 10 رکن ممالک کی جانب سے فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی گئی۔

قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ تک بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ووٹنگ سے چند منٹ پہلے، امریکہ نے قرارداد میں مستقل جنگ بندی کے الفاظ کو طویل مدتی جنگ بندی میں تبدیل کر دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News