بدھ,  08 جنوری 2025ء
مریم نواز کا ’نامحرم‘ اماراتی شیخ سےمبینہ مصافحہ، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

اسلام آباد (روشن پاکستنان نیوز) پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز  کو ویسے تو گاہے بگاہے مخالفین تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، لیکن اس بار پاکستان کے دورے کیلئے آئے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ان کے مبینہ سفارتی مصافحے نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین وزیراعلیٰ مریم نواز اور امارات کے صدر کے مصافحے  کی تصاویر شیئرکررہے ہیں۔ مریم نواز کی شیخ زید بن النہیان کے ساتھ مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر کئی طرح کے تبصرے دیکھنے کو ملے۔

طارق متین نے لکھا کہ ’جب آپ اہم عہدے پر ہوں تو مرد و خواتین دنیا بھر میں مصافحہ کرتے ہیں اور میں اسے دنیاوی اعتبار سے قابل قبول بھی مانتا ہوں، مگر مریم نواز صاحبہ وہ ہیں جن کو نیب افسران کے سامنے تفتیش کے لیے پیشی پر محرم نا محرم کے مسائل یاد آتے تھے‘۔

فاطمہ نامی ایک صارف  نے مریم نواز کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں مریم نواز کہتی نظر آئیں کہ ’میرا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے، یہ چیز میرے خون میں شامل ہے، دین سے محبت اسلام سے محبت میرے خون میں شامل ہے، دین کے جو احکامات ہیں ان کی پابندی کرنا میرے خون میں شامل ہے میری تربیت میں شامل ہے‘۔

مزید پڑھیں: انتشار اور فساد کی سیاست نے نوجوانوں کے ذہن کو زہر آلود بنا دیا، مریم نواز

احمد حسین بوبک نامی صارف نے عمران ریاض خان کے حوالے سے لکھا کہ ’بادشاہ کے ساتھ مریم نواز نے Hand Hug کیا ہے، یہ وہ ہے جو نیب میں پیش نہیں ہوتی تھی، کہتے تھے وہاں نامحرم ہیں،   اپنی مرضی سے بھیس بدل کر لبرل ہو جاتے ہیں جہاں جاتے ہیں، ویسے ہو جاتے ہیں‘۔

ناظم حسین نے ایک ویڈیو شیئر  کی جس میں کچھ عربوں کو ”اوووووووو“ کی آوازیں نکالتے دیکھا گیا۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’مریم نواز کی تصویر دیکھ کر عرب لوگوں کا احتجاج‘۔یہی ویڈیو سمیع علی نامی صارف نے ٹک ٹاک پر بھی شیئرکی ۔

شاہد خان نامی صارف نے لکھا کہ ’مریم نواز کا مذہبی کارڈ تو وڑ گیا‘۔

مزید خبریں