اتوار,  15 مارچ 2026ء
سڑک پر موجود گڑھے نے ’مردہ‘ خاتون کو زندہ کردیا

اترپردیش(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں سڑک پر موجود گڑھے نے ’مردہ‘ خاتون کو زندہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں مبینہ طور پر ’دماغی  مردہ‘ قرار دی گئی خاتون نے آخری رسومات کے لیے گھر لے جانے کے دوران دوبارہ سانس لینا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر یہ اسٹوری تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے معجزہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ونیتا شکلا نامی خاتون 22 فروری کو گھر میں گر گئی تھیں اور نجی مرکز لے جایا گیا تھا، لواحقین کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے بچنے کے امکانات کم ہیں۔

ایران نے بھارت کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

دو دن کے علاج کے بعد رشتے داروں کو بتایا گیا کہ امید کم ہے جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں گھر لے جانے کا فیصلہ کیا اور آخری رسومات کی تیاری شروع کردی۔

تاہم ایمبولینس جیسے ہی گڑھے سے ٹکرائی تو خاتون نے سانس لینا شروع کردیا، گھر والوں نے انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا جہاں دو ہفتوں کے علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

مزید خبریں