اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینیڈا میں خود کو کمرشل پائلٹ اور موجودہ عملے کا رکن ظاہر کرکے امریکی ایئر لائنز سے سینکڑوں مفت پروازیں حاصل کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ڈلاس پوکورنک کو ہوائی کی وفاقی عدالت میں آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد پاناما سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم ڈلاس پوکورنک کو حال ہی میں امریکہ کے حوالے کیا گیا ہے جہاں عدالت میں پیشی کے دوران اس نے الزامات ماننے سے انکار کیا ہے، ڈلاس پوکورنک 2017 سے 2019 تک ٹورنٹو کی ایک ایئر لائن میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
‘چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف لگے گا’، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی











