اتوار,  08 فروری 2026ء
پائلٹ کا روپ دھار کر مفت سفر کرنے والا شخص گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) کینیڈا کے شہری ڈلاس پوکورنک کو امریکی ایئر لائنز کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 33 سالہ ڈلاس پوکورنک نے خود کو کمرشل پائلٹ اور موجودہ عملے کا رکن ظاہر کر کے سینکڑوں مفت پروازیں حاصل کی تھیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، پوکورنک ٹورنٹو کا رہائشی ہے اور 2017 سے 2019 تک ٹورنٹو کی ایک ایئر لائن میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کر چکا ہے۔ اسے پاناما سے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا، جہاں وفاقی عدالت میں آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی۔ عدالت میں پیشی کے دوران پوکورنک نے الزامات کو مسترد کر دیا۔

‘چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف لگے گا’، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی

 

مزید خبریں