منگل,  22 اکتوبر 2024ء
اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مسلم ماڈل نے خوبصورتی کا پہلا انعام جیت لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینزا لیلی جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی تیار کردہ مراکشی ماڈل ہیں نے خوبصورتی میں فینویو ورلڈ اے آئی کریئٹر ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینزا کو تیار کرنے والی اے آئی ٹیم نے اے آئی بیوٹی کے بین الاقوامی ادارے کا خوبسورت ترین اے آئی ماڈل ایوارڈ مع 13,000 ڈالرز کی انعامی رقم جیتی ہے۔

مراکشی ماڈل کا مقابلہ کمپیوٹر سے تیار کردہ دیگر 1,500 دیگر اے آئی خواتین سے تھا جس میں انہوں نے سب کو مات دے دی۔

فینویو کے ججز نے بتایا کہ وہ اے آئی اسٹار کی حقیقت پسندانہ شباہت اور اس کی جاذب نظر ’شخصیت’ سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوان پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تباہ کن اثرات،میسجنگ ایپ پر پابندی، 16 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کینزا کے تخلیق کار نے کہا، ‘مس AI جیتنا مجھے AI ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں اپنا کام جاری رکھنے کے لیے مزید حوصلہ افزائی کرتا ہے۔’

واضح رہے کہ دوسری پوزیشن لالینا نامی اے آئی ماڈل نے جیتی جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 93,000 ہے۔

مزید خبریں