هفته,  27 جولائی 2024ء
طویل وقت تک منہ سے مسلسل پانی نکالنے کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) ایک چینی شہری نے حال ہی میں طویل وقت تک منہ سے مسلسل پانی نکالنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ چینی شہری ما ہوئی نے 5 منٹ 51.88 سیکنڈ تک مسلسل منہ سے پانی خارج کرنے کا نیا گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

پانی کی دھار اس طرح بغیر توقف کے مسلسل منہ سے نکالنا ویسے تو ایک پرانا کرتب ہے جس کی شروعات 17ویں صدی میں ہوئی۔ اس میں پانی کو بڑی مقدار میں منہ میں لیا جاتا ہے اور پھر حلق کے پٹھوں کا مہارت سے استعمال کرتے ہوئے غرغراتے ہوئے پانی کو باہر نکالا جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:جلدبانی پی ٹی آئی رِہا ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

دنیا میں صرف چند لوگ ہی اس میں مہارت حاصل کرپاتے ہیں لیکن کوئی بھی اب تک ما ہوئی کے ذرا سا بھی ہم پلہ نہیں ہوسکا۔ یہ کہنا ہی کہ ما ہوئی نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے ایک چھوٹی سی بات ہوگی کیونکہ دوسرے  صرف چند سیکنڈ تک ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ما ہوئی تقریباً چھ منٹ تک منہ سے فوارہ نکال سکتے ہیں۔

سابق ​ریکارڈ یافتہ ایتھوپیا سے تعلق رکھتے ہیں جن کا نام کیروبلیلما ہے۔ انہوں نےصرف 56.36سیکنڈز کےلیے پانی کو نکالنا جاری رکھا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News