نیویارک(روشن پاکستان نیوز)100 سال کے ایک سابق امریکی فوجی اور 96 سالہ جین سوارلن نے 2 سال کے آپسی تعلق کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرالڈ ٹیرنس اور ان کی منگیتر جین سوارلن نے اپنی شادی کی تقریب فرانس میں طے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیرالڈ ٹیرنس نے 20 سالہ امریکی فضائیہ کے پائلٹ کے طور پر قدم رکھا تھا۔
ہیرالڈ کو جون 2024 میں فرانس کی 80ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا جائے گا جو انہوں نے فرانس کو نازیوں سے آزاد کروانے کیلئے بطور امریکی فوجی خدمات انجام دیں۔
ہیرالڈ نے مقامی نیوز چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ حکومتی تقریب کے بعد ہی وہ جین سے اس ساحل کے قریب ایک قصبے میں شادی کریں گے جہاں انہوں نے دیگر امریکی فوجیوں کے ساتھ فرانس میں داخل ہوتے وقت پہلا قدم رکھا تھا۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بہت بڑی ذمہ داری دیدی
ہیرالڈ نے اپنی 96 سالہ منگیتر کے بارے میں بتایا کہ میں اس لڑکی سے بہت پیار کرتا ہوں، یہ میرے لیے بہت خاص ہے۔ علاوہ ازیں ہم رقص کا مشترکہ شوق بھی رکھتے ہیں۔
دوسری جانب منگیتر جین سوارلن کا اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں کہنا تھا ہیرالڈ ایک زبرست آدمی ہیں، وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ ںہ صرف پیار کرتے ہیں بلکہ اس کا برملا اعتراف کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شادی سے قبل دونوں کے شریک حیات انتقال کرچکے ہیں۔ دونوں نیو یارک میں ہی پلے بڑھے۔ ہیرلڈ کا تعلق بروکلین سے ہے جبکہ جین برونکس سے تعلق رکھتے ہیں۔