اتوار,  09 مارچ 2025ء
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج اتوار سے شمالی علاقوں میں داخل ہو گا اور 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا

موسمیات کے مطابق 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش اور 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد ، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں