اتوار,  16 مارچ 2025ء
12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 12 مارچ کو پاکستان میں داخل ہو گا۔

موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گیارہ مارچ کو بھی بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ملک کے باقی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہو گا ، کئی مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان

12 مارچ کو گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ہلکی سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں