جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آ گیا

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈوجام ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد 42، لسبیلہ چھور اور میر پور خاص میں 41ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تا ہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھندکا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔

اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزید خبریں