جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی خبر دیدی

بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اورگرد و نواح میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، شا نگلہ، بٹگرام، بو نیر، کوہستان، باجوڑ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزید خبریں