جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے داخل ہو گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے داخل ہو گا۔ جس سے شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اختر محمود نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے ملک میں داخل ہو گا۔ اور 22 اکتوبر سے شمالی علاقہ جات میں بارشوں کے امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے باعث موسم مزید بہتر ہو جائے گا۔ شمالی علاقہ جات کے علاوہ چند ایک مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں منگل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ لسبیلہ، گوادر، جیوانی، کیچ ، تربت اور آواران کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی خبر دیدی

سندھ کے علاقوں مٹھی، بدین، دادو، کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدرآباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ چترال اور دیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے تاہم آزاد کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

مزید خبریں