لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں، 17 سے 19 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے۔
10 محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے،محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسم کی شدت کو مدِنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کرے۔
خستہ حال چھتوں اور بوسیدہ عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں،عاشورہ کے موقع پر تمام ریسکیو ادارے الرٹ رہیں،بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل