هفته,  27 جولائی 2024ء
آ ج 03اپریل بروزبدھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال کیا؟ دیکھیں

ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تا ہم با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، میانوالی، خوشاب اور گردونواح میں جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر با لائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، کرم، با جوڑ اور خیبر میں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News